بھٹکل:4/فروری (ایس او نیوز) سونارکیری اسکول کے صحن میں ضلع پنچایت اترکنڑا، ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ، تعلقہ پنچایت بھٹکل، تعلقہ یوتھ فیڈریشن، نیتاجی اسپورٹس کلب بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ سطح کے یوتھ فیسٹول کا افتتاح کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ یوتھ فیسٹولس دیہی فن کاری ، تہذیب کو باقی رکھ کر اس کے تحفظ میں ممد ومعاون ہوتے ہیں۔
رکن اسمبلی نے کہاکہ تعلقہ میں بہت سارے قابل و باصلاحیت نوجوان لڑکے لڑکیاں ہیں یوتھ فیسٹول انہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے بہترین موقع دیتاہےاس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ تعلقہ میں 100سے زائد یوتھ سنگھ ہیں، لیکن افسوس کہ صرف 15-10سنگھ ہی شرکت کرتے ہیں۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک، سریش نائک ،کھیل آفیسر گایتری، تعلقہ یوتھ فیڈریشن کے صدر کرشنا نائک وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے استقبال کیا تو نیتاجی اسپورٹس کلب کے صدر وشوناتھ مہالے نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک نے نظامت کی۔